فنکاروں کی مصروفیت بڑھ گئی معیار نہیں رہا اسماعیل تارا

ملک میں گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی نے غریب طبقے کو زندہ درگور کر دیا،ایکسپریس سے گفتگو


Cultural Reporter January 12, 2014
حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے فی الفور اقدامات کرے۔ فوٹو: افئل

اداکار اسماعیل تارا نے کہا ہے کہ ملک میں گھنٹوں کے حساب سے بڑھنے والی مہنگائی نے مڈل کلاس اور غریب طبقے کو زندہ درگور کر دیا ہے۔

انھوں نے ایکسپریس سے گفتگو میں کہا کہ مڈل کلاس طبقہ کے لیے موجودہ حالات میں کچن چلانے کے ساتھ بچوں کی تعلیم اور دوسرے اخراجات پورا کرنا مشکل ہو گیا ہے، آسمان سے باتیں کرتی ہوئی مہنگائی کے ساتھ یوٹیلٹی بلوں نے عوام کا بھرکس نکال دیا ہے، وہ ہر نئی آنیوالی حکومت سے اچھے کی امید لگاتے ہیں مگر ہر بار ان کے ساتھ دھوکہ ہو رہا ہے، اب تو یہ صورتحال ہے کہ صبح جو چیز لیتے ہیں شام کو اسی کی قیمت بڑھ چکی ہوتی ہے۔

 photo 4_zps1e4dd36f.jpg

حکومت کی ذمے داری ہے کہ وہ عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے فی الفور اقدامات کرے، بجلی ، گیس بلوں کے ساتھ روزمرہ اشیاء کی روزانہ کی بنیاد پر بڑھنے والی قیمتوں کو روکا جائے۔ ایک سوال کے جواب میں اسماعیل تارا نے کہا کہ ٹی وی پروڈکشن بڑھنے سے فنکاروں کی مصروفیت میں اضافہ ضرور ہوا ہے مگر اگر معیار کی بات کریں تو اسے مسلسل نظرانداز کیا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں