خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں 54 شدت کا زلزلہ

زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز


ویب ڈیسک April 13, 2021
زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز۔ فوٹو: فائل

پشاور اور سوات سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی ریکٹر سکیل پر شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تاہم کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیرزمین گہرائی 169کلو میٹر تھی اور اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں