امریکی صدر کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد

وبا کی وجہ سے اس سال بہت سے خاندان اپنے پیاروں کے بغیر روزہ افطار کریں گے، امریکی صدر

وبا کی وجہ سے بہت سے خاندان اپنے پیاروں کے بغیر روزہ افطار کریں گے، امریکی صدر

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دی ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں اور میری اہلیہ امریکا میں رہائش پذیر مسلمان برادری اور پوری دنیا میں رہنے والے مسلمانوں کو رمضان کریم کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔




امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا میں رہائش پذیر مسلمان اپنا پہلا روزہ آج سے افطار کریں گے تاہم ہمیں اس بات کو ضرور یاد رکھنا چاہیے کہ یہ سال کس قدر مشکل رہا ہے، وبا کے باعث ہم اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ ایک ساتھ کوئی خوشی یا عبادت نہیں مناسکتے جب کہ بہت سے خاندان اپنے پیاروں کی بغیر اس سال روزہ افطار کریں گے تاہم ان سب کے باوجود مسلمان برادری اس ماہ مقدس کو نئی امیدوں کے ساتھ شروع کرے گی۔
Load Next Story