عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد

کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا


Sports Reporter April 13, 2021
کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا

پی سی بی نے عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کے جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کردی، ذرائع کے مطابق عمر اکمل نے درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ ان دنوں میں معاشی مشکلات کا شکار ہوں، اتنی بڑی رقم کی یکمشت ادائیگی نہیں کرسکتا لہذا قسطوں میں ادائیگی کی اجازت دی جائے۔

پی سی بی نے عمر اکمل کی جانب سے دیے گئے اکاؤنٹس اور شواہد کا جائزہ لینے کے بعد درخواست مسترد کردی۔ اب عمر اکمل 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ یکمشت ادا کرنے کے بعد ہی بحالی پروگرام کا حصہ بنیں گے۔

واضح رہے کہ کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے کرکٹر عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں