وزیراعلیٰ پنجاب کی پرائس کنٹرول میکانزم مزید موثر بنانے کی ہدایت
کسی کو نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کردی۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبہ بھر کے313 رمضان بازاروں میں ضروری اشیائے صرف 3 سال پرانے نرخ پر فراہم کی جا رہی ہیں، چینی رمضان بازاروں میں صرف 65 روپے کے امدادی نرخ پر میسر ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ صوبے میں چینی کا وافر اسٹاک موجود ہے، کسی کو نرخ بڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے، رمضان بازاروں کے اچانک دورے کرکے نرخ کا جائزہ لوں گا، غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، بازاروں کی ہر سطح پر مانیٹرنگ کی جائے گی۔