حب میں فٹبال میچ کے دوران دھماکا 12 افراد زخمی

دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک April 13, 2021
دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا، پولیس ۔ فوٹو : فائل

DOHA: ضلع لسبیلہ کی تحصیل حب میں فٹبال گراؤنڈ میں دھماکے سے 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حب کے الہ آباد ٹاؤن کے فٹبال گراؤنڈ میں میچ جاری تھا کہ اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے۔

دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی جب کہ پولیس نے فٹبال گراؤنڈ اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا تاہم اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں