بھارت کے کمبھ میلے میں لاکھوں افراد کی شرکت کورونا کیسز کا نیا ریکارڈ  

دو ماہ تک جاری رہنے والے کمبھ میلے کے پہلے 3 روز میں 25 لاکھ افراد گنگا میں ڈبکی لگا چکے ہیں


ویب ڈیسک April 14, 2021
تین دن میں 25 لاکھ سے زائد افراد گنگا میں ڈبکی لگا چکے ہیں، فوٹو: فائل

بھارت میں کورونا وبا کے باوجود 25 لاکھ کے لگ بھگ یاتریوں نے کمبھ میلے میں شرکت کی جس کے بعد ایک دن میں کورنا کے نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتراکھنڈ کے شہر ہریدوار میں کمبھ میلے میں اب تک 25 لاکھ سے زائد افراد گنگا میں ڈبکی لگا کر اپنی مذہبی رسم پوری کرچکے ہیں۔ یہ میلہ دو ماہ تک جاری رہے گا اور پولیس ایس او پیر پر عمل درآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔

کورونا ایس او پیز کی کھلی خلاف ورزی کے ساتھ دو روز قبل شروع یونے والے کمبھ میلے کے دوران لاکھوں افراد نے بغیر ماسک پہنے اور سماجی فاصلے کا خیال رکھے بغیر جتھے کے جتھے گنگا میں ڈبکی لگا رہے ہیں۔

کمبھ میلے کے اگلے روز ہی ملک بھر میں کورونا کے نئے ایک لاکھ 68 ہزار مریض سامنے آئے جو ایک ریکارڈ تھا تاہم آج کیسز کی تعداد میں مزید ہوا اور 24 گھنٹوں میں سامنے نئے کیسز کی تعداد ایک لاکھ 84 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 36 لاکھ سے تجاوز کرگئی جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1 لاکھ 71 ہزار ہوگئی جس کے بعد بھارت دنیا بھر میں امریکا کے بعد کورونا سے متاثر ہونے والا دوسرا بڑا شہر بن گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں