الیکشن کمیشن سے فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کو بڑا ریلیف مل گیا

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو رواں سال مئی کے آخر تک اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔


ویب ڈیسک April 14, 2021
درخواست گذاراکبرایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے اکبر ایس بابر کی درخواست خارج کردی ہے جس میں انہوں نے الیکشن کمیشن سے پاکستان تحریک انصاف کے اکاؤنٹس کا ریکارڈ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

الیکشن کمیشن نے ریکارڈ فراہم نہ کرنے کا اسکروٹنی کمیٹی کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے درخواست گذاراکبرایس بابر اپنے وکیل کے ہمراہ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے ریکارڈ کا جائزہ لے سکتے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے اسکروٹنی کمیٹی کو بھی رواں سال مئی کے آخر تک اپنا کام مکمل کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں