آئی جی جیل کا ملیر جیل کا دورہطبی سہولتوں کے فقدان پربرہمی

جیل اسپتال کی مشینری کو فوری طور پر فعال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت.

جیل اسپتال کی مشینری کو فوری طور پر فعال کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت . فوٹو : فائل

آئی جی جیل خانہ جات مجید صدیقی کے ملیر جیل کے اچانک دورے کے دوران قیدیوں نے جیل انتظامیہ کیخلاف شکایات کے انبار لگادیے۔


معائنے کے دوران انھوں نے جیل کے اسپتال میں موجود کروڑوں روپے کی مشینری استعمال نہ کیے جانے اور اس کی ابتر حالت پرانتہائی برہمی کا اظہار کیا ، انھوں نے جیل حکام کی سخت سرزنش کی اور انھیں ہدایت کی کہ مشینری کو فوری طور پر فعال کرکے انھیں رپورٹ پیش کی جائے، تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات مجید صدیقی نے ہفتہ کو ملیرجیل کا اچانک دورہ کیا ۔

آئی جی کے اچانک دورے پر ملیر جیل کی انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں ، آئی جی نے جیل کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا، اس دوران قیدیوں نے جیل انتظامیہ کے خلاف شکایات کے انبار لگادیے، قیدیوں نے بتایا کہ انھیں جیل میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر مختلف شکایات پر آئی جی مجید صدیقی نے موقع پر ہی احکامات صادرکیے اور انتظامیہ کو پابند کیا ۔
Load Next Story