جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی فواد چوہدری

پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، وفاقی وزیر


ویب ڈیسک April 14, 2021
پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا، وفاقی وزیر

وفاقی وزیر چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ جتھوں سے ریاست نہ کبھی پہلے بلیک میل ہوئی نہ آئندہ ہوگی۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ جمہوریت میں مختلف حلقوں کو نقطہ نظر کی اجازت ہوتی ہے لیکن حکومت کو بزور طاقت کوئی بلیک میل نہیں کرسکتا، پولیس اور اداروں پرتشدد میں ملوث مجرموں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی ادارے ہمارا فخر ہیں، پوری دنیا میں وردی پہنے افراد ریاست کی عزت اور بقاء کی علامت سمجھے جاتے ہیں،ان کی عزت اورناموس کا تحفظ ہر شہری پر ایسے ہی لازم ہے، جیسے ریاست سے وفاداری کا اصول جن لوگوں نے یہ اصول پامال کیا وہ قومی مجرم ہیں اور ان سے وہی سلوک ہونا چاہئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔