نقلی پستول سے خوف زدہ ہوکر پولیس نے فائرنگ کردی نوجوان ہلاک

چور پولیس کھیلنے والا 16 سالہ لڑکا نقلی پستول تھامے بھاگتا ہوا گھر سے نکلا اور پولیس کی گولی کا نشانہ بن گیا

16 سالہ نوجوان گھر میں چور پولیس کھیل رہا تھا، فوٹو: فائل

امریکا میں 16 سالہ لڑکے نے پولیس کی جانب نقلی پستول لہرائی جسے اصلی سمجھ کر پولیس نے نوجوان کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں پیٹن ہام نامی 16 سالہ لڑکے نے میری لینڈ اسٹیٹ پولیس کے اہلکاروں پر کھلونا بندوق تان لی جس پر پولیس نے براہ راست فائرنگ کردی۔ پولیس فائرنگ سے نوجوان کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔


پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے پاس ہو بہو اصلی بندوق تھی اور اس پر چاقو بھی لگا ہوا تھا۔ لڑکے نے پولیس اہلکاروں کی جانب بندوق کی جیسے نشانہ باندھ رہا ہو اس لیے مغالطے میں پولیس نے جوابی فائرنگ کردی۔

دوسری جانب اہل محلہ کا کہنا ہے کہ نوجوان لڑکا گھر میں چور پولیس کھیل رہا تھا اور باہر ایک بچے کے تعاقب میں آیا تھا جہاں پولیس اہلکار کھڑے تھے جنہں لگا کہ نوجوان انہیں نشانہ بنا رہا ہے۔

پولیس سپرنٹنڈنٹ ووڈرو جونز نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کررہے ہیں، انصاف فراہم کیا جائے گا اگر پولیس اہلکاروں کی غلطی ہوئی تو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
Load Next Story