اداکارہ سارہ خان کی طبیعت خراب ہوگئی اسپتال داخل

مداحوں کی جانب سے اداکارہ کی جلد صحت یابی کے لیے دعا


April 15, 2021
فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی میں موجود ہیں ۔ فوٹو : فائل

QUETTA: اداکارہ سارہ خان کو طبیعت خراب ہونے کے باعث ترکی کے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔

ترکی میں موجود پاکستانی اداکارہ سارہ خان کی صحت خراب ہونے کے بعد انہیں اسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جس کی تصدیق اُن کے شوہر فلک شبیر نے بھی کی ہے۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام میں اہلیہ سارہ خان کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے' تاہم گلوکار نے اہلیہ کی صحت سے متعلق مزید کچھ نہیں بتایا جب کہ مداحوں کی جانب سے سارہ خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی جارہی ہے۔



واضح رہے کہ فلک شبیر اور سارہ خان چھٹیاں گزارنے ترکی میں موجود ہیں، دونوں کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مختلف مقامات کی تصاویر شیئر کی جاتی رہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔