امریکا و برطانیہ میں شدید سردی موسم مریخ سے زیادہ سرد مزید 7 افراد ہلاک

ندی، نالے، آبشارجم گئے، کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 25 سے 40 ڈگری ہوگیا.


این این آئی January 12, 2014
اس وقت مریخ امریکا سے زیادہ گرم ہے، رپورٹ، برطانیہ میں یخ ہوائوں اور سیلاب نے پریشانی بڑھادی، ڈیڑھ ہزار سے زائد بے گھر۔ فوٹو: فائل

لاہور: امریکا اوربرطانیہ میں برفانی طوفان نے ملک کو مریخ سے زیادہ سرد بنادیا، منفی40 ڈگری کی برفیلی ہواؤں سے آبشاروں کا بہتا پانی بھی جم گیا، برطانیہ میں مختلف حادثات میں مزید 7 افراد ہلاک ہوگئے، مجموعی طورپر ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی مشرقی انگلینڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب سے 1700 افراد بے گھر ہوگئے، برطانوی شہر آکسفورڈ کے گردو نواح میں بارشوں اور شدید سیلاب کی وجہ سے بڑے پیمانے پر تباہی آئی ، مختلف حادثات میں7 افراد ہلاک ہوگئے، آکسفورڈ کے متعدد علاقوں میں سیلابی پانی گھروں میں داخل ہو گیا، آکسفورڈکے علاقے باٹلے میں کئی لوگوں کومحفوظ مقامات پر منتقل کردیاگیا، سیلابی پانی سڑکوں پر جمع ہونے کی وجہ سے ٹریفک کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، سڑکوں کی بندش کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریںلگ گئیں، لوگوں کو دفاتر اور دیگر جگہوں پر جانے میں مشکلات کا سامنا کر ناپڑا۔

 photo 7_zps81595b5b.jpg

برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے بارشوں کا نیا سلسلہ شدت اختیار کرسکتا ہے جس سے مزید تباہی کا امکان ہے۔ قدرتی عجوبہ نیا گرافال کا پانی ایسے جم گیا کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے منفی 20 ڈگری کی برفیلی ہواؤں نے آبشار سے گرتے پانی کو خاموش کردیا، پتھروں پر برف کی تہہ جم گئی جس سے دھواں اٹھتا دیکھا جاسکتا ہے، نیوجرسی میں بھی سردی کا راج ہے، ٹھنڈ نے یہاں بھی دریا کو جمادیا، سورج سے کروڑوں میل کی دوری پر واقع مریخ بھی اس وقت امریکا کی نسبت زیادہ گرم ہے، جہاں درجہ حرارت منفی 23ڈگری تک ہے تاہم امریکا کی کئی ریاستوں میں درجہ حرارت منفی 25 سے 40 ڈگری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں