محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے

جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، بابراعظم


ویب ڈیسک April 15, 2021
جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، کپتان بابر اعظم۔ فوٹو: اے ایف پی

پاکستانی کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ محمد رضوان روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے۔

جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے میزبان سائیڈ کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے 9 وکٹ سے شکست دی تھی۔ یہی نہیں پاکستان نے 204 رنز کا ہدف حاصل کرکے ریکارڈ بھی قائم کیا تھا اور اس کے ساتھ بابراعظم اور محمد رضوان نے پہلی وکٹ کے لیے 197 رنز بناکر بڑی شراکت کا اعزاز بھی حاصل کیا۔

میچ کے بعد قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ جنوبی افریقہ سے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں محمد رضوان نے غیرمعمولی اننگز کھیلی، وہ روزے کی حالت میں وکٹ کیپنگ اور بیٹنگ کرتے رہے۔ بابر نے کہا کہ ہم کارکردگی کا معیار اگلے میچ میں بھی برقرار رکھنے کیلیے پْرعزم ہیں۔

واضح رہے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بابراعظم نے اپنی پہلی سنچری اسکور کرتے ہوئے 122 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد رضوان نے ان کا بھرپور ساتھ دیتے ہوئے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں