ٹنڈو الہیار میں پلاٹ کے تنازع پر 5 افراد قتل 2 زخمی

زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔


Numainda Express April 15, 2021
زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا۔ فوٹو:فائل

پلاٹ کے پرانے تنازع پر 5افراد قتل جب کہ 2 زخمی ہوگئے۔

عمر ساند تھانے کی حدود میں گاؤں گولو میرجت سے پیشی پر جانے والے میرجت برادری کے افراد پر نامعلوم افراد نے جمعہ خان کوند اسٹاپ کے قریب اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں32 سالہ محمد عیسیٰ میرجت، 34 سالہ محمد یامین میرجت اور 30 سالہ ہاشم میرجت موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاع پرپولیس پہنچ گئی، لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا، زخمیوں مبین، الہداد ،قاسم اور ولی محمد میرجت کو تشویشناک حالت میں حیدرآباد منتقل کیا گیا، جہاں 32 سالہ قاسم میرجت اور بعد ازاں مبین میرجت بھی زخموں کی تاب نہ لاتے دم توڑ گئے۔

متاثرین کا کہنا ہے کہ ہم ٹنڈوالہیار پیشی پر جا رہے تھے کہ کار سوار افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔

ایس ایس پی رخسار احمد کھاوڑ نے بتایا کہ پلاٹ پر چند سال قبل بھی جھگڑے میں ایک شخص قتل ہوا تھا جس میں10افراد نامزد تھے جو گرفتار بھی کیے گئیجن میں سے4 ضمانت پر رہا ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں