مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر پیٹرول سستا ہونے کا امکان

وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا


ویب ڈیسک April 15, 2021
31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی فوٹو: فائل

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے مہنگائی کے مارے عوام کے لیے اچھی خبر سنائے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن حکام کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی سمری موصول ہوئی ہے۔ جس کی منظوری سے پٹرولیم مصنوعات 2 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہےْ۔

اوگرا نے اپنی سمری میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم لیوی میں اضافہ نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔ سمری میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا اعلان آج شام کو ہو گا۔

واضح رہے کہ 31 مارچ کو بھی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں