قوم کو اعتزاز پر فخر ہے شہید نے قربانی کی عظیم مثال قائم کر دی آرمی چیف
بریگیڈیئرذکی نے آرمی چیف کاتعزیتی پیغام پہنچایا،یوم دفاع پرخاندان ایوارڈوصول کریگا،اہلکاروزیراعظم ہائوس
ہنگومیں اپنی جان پرکھیل کراسکول پر خودکش حملہ ناکام بنانے والے نویںجماعت کے 15 سالہ طالب علم اعتزازحسن شہیدکو پوری قوم نے زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔
پیر کو اعتزازحسن نے ہنگو کے علاقے ابراہیم زئی میں اپنی جان پرکھیل کر خودکش حملہ آورکو اسکول میں داخل ہونے سے روک دیا تھا اورسیکڑوں دیگرطلبا کی جانیں بچائی تھیں۔ ہفتے کواس واقعے کے چھٹے روزبھی ابراہیم زئی میں اعتزاز شہیدکے گھرپر لوگوں کا تانتابندھا رہااور انھیں خراج عقیدت پیش کیاجبکہ ان کی قبرپر پھول کے ڈھیرلگا دیے گئے۔ واضح رہے کہ جمعے کو وزیراعظم نوازشریف نے اعتزاز شہیدکی بہادری کے اعتراف میں انھیں ستارہ شجاعت عطا کرنے کے لیے صدرمملکت کو سمری ارسال کی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے ایک عہدیدارنے اے ایف پی کوبتایا کہ صدرکی رسمی منظوری کے بعد امکان ہے کہ اعتزاز شہیدکا خاندان یہ اعزاز 23مارچ کویوم دفاع پروصول کرے گا۔ ایکسپریس نیوزنے اعتزازشہید کے گاؤں ابراہیم زئی کے مناظر نشرکیے جن میں لوگ جوق درجوق شہیدطالب علم کی قبرپر پھول چڑھاتے رہے اورانھیں ہیروقرار دیا۔ اسکول اسمبلیوں میں طلبا نے اعتزازکے لیے دعائیں کیں۔
ایک طالب علم نے بتایاکہ ہمیں اعتزازپر فخرہے، انھوں نے ہماری جانیں بچائیں۔ بریگیڈیئرندیم ذکی منج اورکرنل کامران نے فوج کے دیگرافسران کے ہمراہ اعتزازشہید کی قبرپر حاضری دی اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف اورآئی جی ایف سی کی جانب سے پھولوں کی چادریں چڑھائی جبکہ فوجی دستے نے قبرپر سلامی دی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق بعدازاں بریگیڈیئر ندیم نے اعتزازشہید کے گھر جاکر آرمی چیف کی جانب سے ان کے خاندان سے تعزیت اورہمدردی کااظہار کیا، فاتحہ خوانی کی اوراعتزاز کی بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اعتزازحسن کے والدکے نام پیغام میں شہید طالب علم کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ قوم کواس نوجوان ہیروپر فخرہے جس نے بہادری اورقربانی کی عظیم مثال پیش کی۔ انھوں نے ہمارے بہترکل کے لیے اپنے آج کی قربانی دی۔ اعتزازکے والد مجاہدعلی بنگش اور بڑے بھائی مجتبیٰ حسن نے کہاکہ ہمیں اعتزازکی قربانی پرفخرہے۔
واضح رہے کہ اعتزازشہید کے والد مجاہدعلی بنگش یواے ای میں کام کرتے ہیں اور وہ اپنے بیٹے کی تدفین کے اگلے روزپہنچے ہیں۔ علاقہ عمائدین نے اعتزازکو خراج عقیدت پیش کرنے پرپاک فوج کوخراج تحسین پیش کیاجبکہ صوبائی حکومت کی جانب سے تاحال کسی نمائندے کے فاتحہ خوانی کے لیے نہ آنے پرناراضی کااظہار کیا۔ ملالہ یوسفزئی نے بھی اعتزازشہید کوزبردست خراج عقیدت پیش کیاہے۔ لندن سے جاری بیان میں ملالہ یوسف زئی نے کہاکہ تشدد نے پاکستان میں ایک اورطالب علم کی جان لے لی ہے۔ انھیں اپنے ملک پرفخر ہے جہاں اعتزاز حسن جیسے نڈراور باہمت لوگ پیداہوئے۔ ملالہ نے اپیل کی کہ حکومت اعتزازحسن کو ملک کے سب سے بڑے سول اعزاز سے نوازے۔