پی ڈی ایم آگے کنواں پیچھے کھائی سے دوچار ہے فردوس عاشق اعوان

حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والی پی ڈی ایم کپتان کی دانشمندانہ سیاست کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے،فردوس عاشق اعوان


ویب ڈیسک April 15, 2021
کرپشن کے تحفظ کیلئے بنی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں،فردوس عاشق اعوان

وزیر اعلیٰ کی معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم "آگے کنواں پیچھے کھائی" کی سی صورتحال سے دوچار ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پی ڈی ایم "آگے کنواں پیچھے کھائی" کی سی صورتحال سے دوچار ہے، پیپلزپارٹی کی جانب سے پی ڈی ایم سے باقاعدہ علیحدگی کرپٹ اپوزیشن اتحاد کی گرتی دیوار کو ایک دھکا اور ہے، حکومت گرانے کے خواب دیکھنے والی پی ڈی ایم کپتان کی فہم اور دانشمندانہ سیاست کے آگے ریت کی دیوار ثابت ہورہی ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپشن کے تحفظ کے لئے بنی پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں زیادہ دیر اکٹھا چلنے کو تیار نہیں، وہ وقت دور نہیں جب مولانا اور جعلی راجکماری کی پی ڈی ایم پر قائم اجارہ داری کے باعث باقی ماندہ جماعتیں بھی الگ ہوتی نظر آئیں گی، پی ڈی ایم کے پاس کل جمع پونچی مولانا، جھوٹی راجکماری اور رسوائی بچے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں