افغان فوجی بیس پر طالبان کا حملہ 10 اہلکار ہلاک

طالبان نے پہلے کار بم دھماکا کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں شروع ہوئیں، افغان میڈیا


ویب ڈیسک April 15, 2021
طالبان نے پہلے کار بم دھماکا کیا جس کے بعد سیکیورٹی فورسز سے جھڑپیں شروع ہوئیں، افغان میڈیا

افغانستان میں طالبان کے فوجی بیس پر حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبہ زابل میں فوجی بیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں کمانڈر سمیت 10 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے، طالبان نے پہلے کار بم دھماکا کیا جس کے بعد طالبان اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں شروع ہوگئیں۔

صوبائل کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں یہ واحد فوجی بیس ہے جہاں 200 کے قریب سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جب کہ علاقے میں ابھی تک جھڑپیں جاری ہیں۔ دوسری جانب سیکیورٹی حکام نے ابھی تک طالبان کے حملے سے متعلق بیان جاری نہیں کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں