چین میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 399 فیصد اضافہ

چین میں غیرملکی سرمائے سے قائم نئے کاروباری اداروں کی تعداد 10263 رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 47.8 فیصد زیادہ ہے

چین میں غیرملکی سرمائے سے قائم نئے کاروباری اداروں کی تعداد 10263 رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 47.8 فیصد زیادہ ہے۔ (فوٹو: انٹرنیٹ)

چینی وزارت تجارت نے آج تازہ ترین مالیاتی اعداد و شمار جاری کیے ہیں جن کے مطابق رواں سال پہلی سہ ماہی میں چین میں حقیقی غیرملکی سرمایہ کاری کی مالیت 302.47 ارب یوآن رہی۔

غیر ملکی سرمایہ کاری کا یہ حجم پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 39.9 فیصد زیادہ ہے۔ علاوہ ازیں چین میں غیرملکی سرمائے سے قائم نئے کاروباری اداروں کی تعداد 10263 رہی جو پچھلے سال کی اسی مدت سے 47.8 فیصد زیادہ ہے۔


دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ممالک، آسیان اور یورپی یونین کی جانب سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 58.2 فیصد، 60 فیصد اور 7.5 فیصد کا اضافہ ہوا۔

وزارت تجارت کے ترجمان گاؤ فنگ نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں چین امریکا تجارت تیزی سے بڑھی جس میں چین کی امریکا کو برآمدات میں 62.7 فیصد، جبکہ امریکہ سے چین میں درآمدات میں 57.9 فیصد اضافہ ہوا۔

ترجمان نے کہا کہ فریقین کو باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر اقتصادی و تجارتی تعاون کے فروغ کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنا چاہیے۔
Load Next Story