وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی
پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے32 پیسےفی لیٹر کمی کی گئی ہے۔
وزیر خرانہ حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم نےپٹرول کی قیمتوں میں کمی کی منظوری دےدی ہے۔
جس کے بعد پٹرول کی قیمت میں 1روپیہ 79 پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2روپے32 پیسےفی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ جب کہ مٹی کے تیل میں 2 روپے 6 پیسے فی لیٹر کی کمی کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
قیمتوں میں کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 108روپے56پیسے، لائٹ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی نئی قیمت 110روپے76پیسےفی لیٹرہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں اگلے پندرہ دن کے لیے لاگو ہوں گی۔