کیارا ایڈوانی نے مداح کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی

ویب ڈیسک  جمعرات 15 اپريل 2021
مجھے افسوس ہے کہ میں کیارا ایڈوانی سے آج تک ملاقات نہیں کر سکی، مداح (فوٹو : فائل)

مجھے افسوس ہے کہ میں کیارا ایڈوانی سے آج تک ملاقات نہیں کر سکی، مداح (فوٹو : فائل)

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار کیارا ایڈوانی نے اپنی مداح کی ملاقات کی خواہش پوری کرنے کی ہامی بھرلی۔

بھاری میڈیا کے مطابق ’’لسٹ اسٹوری‘‘، ’’لکشمی‘‘ اور ’’کبیر سنگھ‘‘ جیسی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی کیارا ایڈوانی سے ٹویٹر پر اُن کی ایک مداح نے ملاقات کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ کیارا ایڈوانی میری آئیڈل ہیں، میں اُن سے ملنا چاہتی ہوں کیوں کہ اُن سے ملاقات کرنا میرا ایک خواب ہے۔

https://twitter.com/club_kiara/status/1382594438812168195

اداکارہ کی مداح نے یہ بھی کہا کہ کیارا ایڈوانی نے فلم کی شوٹنگ اور تشہیر کے لیے متعدد بار دہلی کا دورہ کیا لیکن مجھے افسوس ہے کہ میں اُن سے ملاقات نہیں کرسکی الیکن اگلی بار میں ملنے کی بھرپور کوشش کروں گی اور مجھے اُمید ہے کہ میرا اس بار خواب پورا ہو جائے گا۔

مداح کی معصومانہ ٹویٹ پر کیارا ایڈوانی بھی خاموش نہ رہیں۔ انہوں نے مداح کی ٹویٹ پر ردِعمل میں ہامی بھرتے ہوئے لکھا کہ آپ کا مجھ سے ملنے کا خواب بہت جلد پورا ہو جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔