امراض قلب میں کمی لانے کے لیے ملک گیر مہم شروع

مہم میں ماہرین قلب مختلف شہروں میں مرض سے بچائو کیلیے ورکشاپس منعقد کرینگے.

مہم میں ماہرین قلب مختلف شہروں میں مرض سے بچائو کیلیے ورکشاپس منعقد کرینگےفوٹو ؛ فائل

لاہور:
طبی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہرسال ایک لاکھ افراد دل کے مختلف امراض میں مبتلا ہوکر ہلاک ہورہے ہیں۔


ملک میں امراض قلب کی شرح میںکمی لانے کے لیے کراچی کی ایک ادویہ سازکمپنی نے ماہر امراض قلب کے اشتراک سے ملک گیر آگہی مہم شروع کی ہے جس کے پہلے مرحلے میں پاکستان سمیت دیگر ملکوںکے ماہر امراض قلب کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں میں مرض سے بچائوکی آگہی کیلیے ورکشاپس سے خطاب کریں گے۔

گذشتہ روز کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ آگہی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیلی فورنیا یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ سان نے کہا کہ ہائپر ٹینشن یا ہائی بلڈ پریشر پاکستان میں45 برس کی عمر کے بعد ہر تین میں سے ایک شخص کو متاثر کرتاہے جبکہ پاکستان ذیابیطس کے لحاظ سے بھی دنیاکاگیارہواںِ ملک ہے۔
Load Next Story