مشرف کو سزا دی گئی تو اگلا آمرجلد آجائےگا عاصمہ جہانگیر
پرویز مشرف کے ساتھی ہی انھیں پھانسی پرچڑھانا چاہتے ہیں، عاصمہ جہانگیر
سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی سابق صدر عاصمہ جہا نگیر ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پرو یز مشرف کو سزادی گئی تو اگلا آمر جلدی آئے گا اور20سال حکومت نہیں چھوڑے گا۔
ہفتے کو لاہور بار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ پر ویز مشرف کیس کینگرو ٹرائل ہو رہا ہے اور مشرف کے ساتھی ہی انھیں پھانسی پرچڑھانا چاہتے ہیں، مشرف کا ٹرائل3نومبرسے نہیں 12 اکتوبر 1999 سے ہونا چاہیے، حکو مت کو جوش کے ساتھ ہوش سے بھی کام لینا چاہیے۔
عدلیہ ججز کی کمی پوری کر نے کیلیے حکو مت پر دبائو ڈالے حکو مت پر ویزمشرف کا ٹرائل کر نے میں سنجیدہ نہیں صرف سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی جا رہی ہے۔ ایک سوال پر انھوں نے کہاکہ حکمراں جسطرح ملک میں آمر یت کو روکنا چاہتے ہیں یہ طر یقہ درست نہیں۔