چیف جسٹس کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی

وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اورفائلوں میں اسپرے کیا گیا


ویب ڈیسک April 16, 2021
مجھے کورونا ہوا ہے پھربھی آگیا ہوں، وکیل: فوٹو: فائل

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق سپریم کورٹ کے چیف جسٹس گلزاراحمد کے بینچ میں کورونا مثبت وکیل کی پیشی پرکھلبلی مچ گئی۔ چیف جسٹس نے استفسارکیا کہ آپ کی سماعت ملتوی کی درخواست آئی تھی، جس پروکیل خالد محمود نے کہا کہ مجھے کورونا ہوا ہے پھر بھی آگیا ہوں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ آپ کواس طرح عدالت نہیں آنا چاہیے تھا، عدالت کے حکم پروکیل خالد محمود کورٹ روم سے باہرنکل گئے۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے عدالتی عملے سے استفسارکیا کہ فائل کون اٹھا کرلایا جس پرعملے نے کہا کہ فائل اٹھانے والا بارکا ملازم ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ملازم کومعلوم ہے وکیل کوکورونا ہوا ہے پھرفائل نہیں اٹھانا چاہیے۔ وکیل کے جانے کے بعد عدالتی روسٹرم اور فائلوں میں اسپرے کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں