ون ڈے اعداد وشمار میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر برتری حاصل

78ون ڈے اننگز کے اعداد وشمار میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر برتری حاصل ہے۔


Abbas Raza April 16, 2021
78ون ڈے اننگز کے اعداد وشمار میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر برتری حاصل ہے۔ فوٹو: فائل

78ون ڈے اننگز کے اعداد وشمار میں بابر اعظم کو ویرات کوہلی پر برتری حاصل ہے۔

حال ہی میں عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے والے پاکستانی کپتان نے ابھی تک 56.83کی اوسط سے 3808رنز بنائے ہیں، اسٹرائیک ریٹ 88.70رہا، انھوں نے13 سنچریاں اور 17ففٹیز بنائیں، زیادہ سے زیادہ اسکور 125ناٹ آؤٹ رہا۔

دوسری جانب بھارتی ہم منصب نے آخری 78اننگز میں 45.58کی اوسط سے 3100رنز بنائے، اسٹرائیک ریٹ 83.26رہا، انھوں نے 8سنچریاں اور 20ففٹیز بنائی ہیں،زیادہ سے زیادہ اسکور 118رہا، یوں بابر اعظم نصف سنچریوں کی تعداد کے سوا ہر معاملے میں ویرات کوہلی سے آگے ہیں،اسی کارکردگی کے صلے میں انھوں نے عالمی نمبر ون پوزیشن پر قبضہ جمایا۔

یاد رہے کہ بابر اعظم نے ابھی تک 80ون ڈے میچز میں 78اننگز کھیلی ہیں، دوسری جانب ویرات کوہلی نے مجموعی طور پر 254مقابلوں میں 59.07کی اوسط سے 12169رنز اسکور کیے اور43سنچریاں بنا چکے ہیں، بابر اعظم کو اس مقام پر پہنچنے کیلیے ابھی طویل سفر کرنا ہوگا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں