امریکا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک متعدد زخمی
حملہ آور نے فائرنگ کے بعد خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی، پولیس
ریاست انڈیانا میں مسلح شخص کی فائرنگ سے 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست انڈیانا میں مسلح شخص نے فیڈیکس کے دفتر کے باہر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جب کہ حملہ آور نے خود کو بھی گولی مارکر خودکشی کرلی، انڈیانا پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد شدید زخمی ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، 4زخمی
پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے، علاقے میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے اور سرچ آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے جب کہ حملہ آور کی لاش کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی گئی ہے تاہم حملہ آور کی شناخت سے متعلق ابھی تک تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ہے۔
دوسری طرف فیڈیکس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سے مکمل طور پر باخبر ہیں، لوگوں کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے تاہم جو لوگ فائرنگ سے متاثر ہوئے ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں، واقعہ سے متعلق تحقیقاتی حکام سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : امریکا کی مارکیٹ میں فائرنگ سے پولیس افسر سمیت 10 افراد ہلاک
واضح رہے کہ گزشتہ چند ماہ کے دوران امریکا میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، چند روز قبل بھی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں 6 افراد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ فائرنگ کے واقعات میں 18 سے زائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔