پنجاب میں مافیا سے مقابلہ تھا اس لیے سندھ پرتوجہ نہیں دے سکا وزیراعظم

سندھ کے گاؤں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، وزیراعظم

جب ہماری حکومت آئی تو پاکستان پر بہت قرضہ تھا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سکھرمیں تقریب سے خطاب میں کہا کہ جب سے وزیراعظم بنا ہوں اندرون سندھ آنے کا موقع نہیں ملا، سندھ کے کئی علاقے ترقی کے لحاظ سے بہت پیچھے ہیں، اندرون سندھ پاکستان کا سب سےغریب ترین علاقہ ہے، اندرون سندھ کے لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سندھ کے گاؤں آگے جانے کے بجائے پیچھے جارہے ہیں، پنجاب میں مافیا کے ساتھ مقابلہ ہے، اس لیے سندھ میں وقت نہیں گزارسکا، بلوچستان میں بہت غربت دیکھی، حکومت سنبھالی توملک کو معاشی مشکلات کا سامنا تھا، ہم نے 35 ہزارارب روپے قرضہ واپس کیا، ماضی کی حکومت نے 20 ارب روپے کا قرضہ واپس کیا۔ جوقرضہ ہم نے اتارا اگرہم اپنی عوام پرلگاتے توملک ڈھائی سالوں میں کہاں سے کہاں چلا جاتا، ملک کے حالات بہتر کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔


وزیراعظم نے کہا کہ نوجوانوں کوتکنیکی تعلیم دے رہے ہیں، پوری کوشش ہے نوجوانوں کوپیروں پرکھڑا کریں، کوشش ہوگی نوجوانوں کو بلاسود قرضے دیئے جائیں، کھیلوں کے میدان بنانے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کورونا کے باعث مزدورطبقے کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

لاک ڈاؤن کے باعث پاکستان میں ایک دم سےغربت آگئی، اندرون سندھ کے لیے ترقیاتی پیکیج کی تیاری کرلی گئی، کراچی کے قریب جزیرے پرنیا شہربسانے کا منصوبہ بنارہے ہیں، منصوبے سے ملک میں کثیرزرمبادلہ حاصل ہوتا ہے، جزیرے کے منصوبے سے سندھ کے لوگوں کوروزگارملے گا۔ سمجھ نہیں آتی سندھ نے اچانک این اوسی واپس کیوں لے لیا، سندھ حکومت این اوسی واپس لینے کے فیصلے پرنظرثانی کرے۔
Load Next Story