کارتک آریان فلم ’دوستانہ 2‘ سے باہر

ویب ڈیسک  جمعـء 16 اپريل 2021
فلم میں اداکارہ جھانوی کپور کے مقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا

فلم میں اداکارہ جھانوی کپور کے مقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا

 ممبئی: فلم ’دوستانہ 2‘ سے اداکار کارتک آریان کو باہر نکال دیا گیا ہے۔

دھرما پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی فلم ’دوستانہ 2‘ کی تیاریوں کا آغاز 2019 میں ہوا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ تاخیر کا شکار ہوگئی، فلم میں اداکارہ جھانوی کپور کے مقابل کارتک آریان کو کاسٹ کیا گیا تھا تاہم اب انہیں فلم سے غیر پیشہ وارانہ رویہ کی وجہ سے نکال دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کارتک آریان نے فلم کے اسکرپٹ میں تخلیقی معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، کرن جوہر اور کارتک کے درمیان تخلیقی معاملات پر تحفظات تھے اس کے علاوہ کارتک آریان فلم کی شوٹنگ کے لیے وقت بھی نہیں دے پارہے تھی جس کی وجہ سے دھرما پروڈکشن نے اداکار کی جگہ دوسرے اداکار کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا۔

فلم ’دوستانہ 2‘ کے لیے کارتک آریان نے 20 دن تک شوٹنگ کی تھی تاہم اب دھرما پروڈکشن نے اداکار کے ساتھ مستقبل میں بھی کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔