بھتہ خوری کے الزام میں گرفتار 2ملزمان کا اعتراف جرم

بھتہ خوری کا سلسلہ جاری تھا جس کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ،ملزم عبدالرحمن


Staff Reporter September 09, 2012
بھتہ خوری اور قتل کی دھمکی دینے کے الزام میںگرفتار دو ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔ فوٹو: فائل

بھتہ خوری اور قتل کی دھمکی دینے کے الزام میںگرفتار دو ملزمان نے جرم کا اعتراف کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تھانہ آ رٹلری میدان نے چاول کے تاجرکو قتل کی دھمکی دیکر بھتہ وصول کرنے کے الزام میں گرفتار عبدالرحمن عرف پیر اور مسعودکوجوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی حاتم عزیزکے روبرو پیش کیا ،اس موقع پر پبلک پراسیکیوٹر شمیم احمد نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان اپنا جرم قبول کرنا چاہتے ہیں

وکیل سرکار نے ضابطہ فوجداری کی ایکٹ 164 کے تحت بیان قلمبند کرنے کی استدعا کی تھی ،فاضل عدالت نے دونوں ملزمان کوجرم قبول کرنے سے قبل سوچنے کا وقت دیا اورملزمان سے دریافت کیا ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں