- پشاور: 32 سال قبل جرگے میں فائرنگ سے نو افراد کا قتل؛ مجرم کو 9 بار عمر قید کا حکم
- امیرِ طالبان کا خواتین کو سرعام سنگسار اور کوڑے مارنے کا اعلان
- ماحول میں تحلیل ہوکر ختم ہوجانے والی پلاسٹک کی نئی قسم
- کم وقت میں ایک لیٹر لیمو کا رس پی کر انوکھے ریکارڈ کی کوشش
- شام؛ ایئرپورٹ کے نزدیک اسرائیل کے فضائی حملوں میں 42 افراد جاں بحق
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مزید مضبوط
- پی ٹی آئی قانونی ٹیم کا چیف جسٹس اور جسٹس عامر فاروق سے استعفی کا مطالبہ
- اہم چیلنجز کا سامنا کرنے کیلیے امریکا پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا، جوبائیڈن کا وزیراعظم کو خط
- عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہوگیا
- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
دھرمیندر کی خرابی صحت کی وجہ سے فلم ’اپنے ٹو‘ کی شوٹنگ ملتوی
ممبئی: لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی خرابی صحت کے باعث فلم ’اپنے ٹو‘ کی شوٹنگ دوسری بار ملتوی کردی گئی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر ان دنوں اپنے دونوں بیٹوں سنی دیول اور بوبی دیول کے ہمراہ 2007 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’اپنے‘‘ کے سیکوئل کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس کی ہدایت کاری انیل شرما دیں گے جب کہ فلم میں سنی دیول کے بیٹے کرن دیول بھی پہلی بار دیول خاندان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
ہدایت کار انیل شرما نے ایک انٹریو میں بتایا کہ ہم نے رواں ماہ فلم ’اپنے ٹو‘ کی شوٹنگ ملتوی کردی جس کی وجہ بھارت میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز ہیں اور ہمارے لیے فلم مقررہ وقت پر ختم کرنے سے زیادہ اہم اداکار دھرمیندا کی صحت ہے۔
شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے سے متعلق سوال پر انیل شرما کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہوگا کیوں کہ ابتدائی طور پر فلم کی شوٹنگ پنجاب میں ہونا تھی جو اب کورونا کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے ممکن نہیں لہذا اب پنجاب کے بجائے لندن میں فلم کا ابتدائی حصہ شوٹ کیا جائے گا جس کے بعد پنجاب اور ممبئی میں شوٹنگ مکمل کی جائے گی۔
واضح رہے 2007 میں ریلیز ہونے والے فلم ’اپنے‘ میں لیجنڈری اداکار دھرمیندر، سنی دیول اور بوبی دیول کے ہمراہ کترینہ کیف اور شلپا شیٹھی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔