اسلام آباد پولیس کامختلف علاقوں میں سرچ آپریشن غیرملکیوں سمیت50مشتبہ افراد گرفتار

مشتبہ افراد سے 2 پستول، منشیات ،ایک وین اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں، اسلام آباد پولیس


ویب ڈیسک January 12, 2014
سرچ آپریشن کے دوران 10مطلوب ملزمان سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس میں سے 10 افغان شہری بھی شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں جڑواں شہروں کی پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران غیر ملکیوں سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی پولیس نے شکریال، سوہان، کرال، کھنہ پل اور دیگر ملحقہ علاقوں میں سرچ آپریشن کیا، جس میں وفاقی پولیس کے 400 سے زائد اہلکاروں اور اینٹی ٹیرارسٹ اسکواڈ کے 50 کمانڈوز کے علاوہ 10 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور 5 ایس ڈی پی اوز نے حصہ لیا اس کے علاوہ راولپنڈی کے دو تھانوں صادق آباد اور ایئرپورٹ کے پولیس اہلکار بھی شریک تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران 10مطلوب ملزمان سمیت 50 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے جس میں سے 10 افغان شہری بھی شامل ہیں، مشتبہ افراد سے 2 پستول، منشیات ،ایک وین اور 7 موٹر سائیکلیں برآمد ہوئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں