بھارت نے ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا دینے سے انکار کردیا

بھارتی نے انتخابی سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ویزہ دینے سے معذرت کی ہے، ترجمان تحریک منہاج القرآن


ویب ڈیسک January 12, 2014
ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی شہریت کے بھی حامل ہیں فوٹو:فائل

بھارت نے ناگزیر وجوہات کی بنا پر تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کو ویزا جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان تحریک منہاج القرآن قاضی فیض کے مطابق ڈاختر طاہرالقادری کو بھارت کے ایک ماہ کے دورے کے دوران مختلف مذہبی اجتماعات اور کانفرنسز سے خطاب کرنا تھا۔ بنگلور میں 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی رات منعقدہ عالمی میلاد کانفرنس میں شرکت ڈاکٹر طاہرالقادری کی سب سے اہم مصروفیت تھی تاہم بھارتی سفارت خانے نے اپنے ملک میں جاری انتخابی سرگرمیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث انہیں ویزہ دینے سے معذرت کرلی ہے جس کی وجہ سے ڈاکٹر طاہر القادری ویڈیو لنک کے ذریعے بنگلور کی عالمی میلاد کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری پاکستان کے ساتھ ساتھ کینیڈا کی شہریت کے بھی حامل ہیں اور وہ کینیڈا کے سفری دستاویزات کے ذریعے مختلف ممالک کے دورے کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں