2024

انگلش کاؤنٹی کرکٹ محمد عباس کی ہیٹ ٹرک سمیت 6 وکٹیں

مڈل سیکس کی پوری ٹیم صرف 79رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمد عباس نے 11اوورز میں 6میڈن کیے اور 11رنز دے کر 6شکار کیے۔


Sports Reporter April 17, 2021
مڈل سیکس کی پوری ٹیم صرف 79رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمد عباس نے 11اوورز میں 6میڈن کیے اور 11رنز دے کر 6شکار کیے۔ فوٹو: فائل

پاکستانی پیسر محمد عباس نے انگلش کاؤنٹی کرکٹ چیمپئن شپ میں ہیٹ ٹرک سمیت صرف 11رنز دے کر 6وکٹیں اڑا دیں۔

مڈل سیکس کیخلاف ہیمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد عباس نے اپنے پہلے ہی اوور میں میکس ہولڈن کو کیچ کروانے کے بعد نک گبنز کو ایل بی ڈبلیو کردیا، اگلے اوور کی پہلی گیند پر عباس نے اسٹیو اسکمازی کو کیچ آؤٹ کرایا،دوسرا اوور میڈن رہا، اپنے تیسرے اوور میں محمد عباس نے پھر 2شکار کئے، تیسری گیند پر رابی وائٹ اور پانچویں پر مارٹن اینڈرسن کو آؤٹ کیا، دونوں ایل بی ڈبلیو ہوئے،اس وقت پاکستانی پیسر صرف 3رنز دے کر 5شکار کرچکے تھے۔

محمد عباس نے 8ویں اوور میں ایک اور وکٹ لیتے ہوئے ہوئے سام روبسن کو کیچ بنوا دیا،ٹابی رولینڈ کی وکٹ ایبٹ کے حصے میں آئی،اس کے بعد دیگر بولرز نے باقی تینوں شکار کیے، مڈل سیکس کی پوری ٹیم صرف 79رنز پر ڈھیر ہوگئی،محمد عباس نے 11اوورز میں 6میڈن کیے اور 11رنز دے کر 6شکار کیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں