پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری اپوزیشن کے دونوں گروپوں نے نمائندگی مانگ لی

معاملہ پیچیدہ ہوگیا ،سینیٹر دلاور خان اورمولانا عبد الغفور حیدری کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو درخواستیں


خالد محمود April 17, 2021
ارکان کی نامزدگی اپوزیشن لیڈر گیلانی کے لیے نیا امتحان ،2نام بجھوائیں گے جس کے بعد کمیٹی بنائی جائے گی۔ فوٹو: فائل

اپوزیشن کے دونوں گروپوں نے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کی نمائندگی مانگ لی۔

پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ارکان کا معاملہ پیچیدہ ہو گیا جب کہ اپوزیشن کے دونوں آزاد گروپوں نے اس میں نمائندگی مانگ لی۔ سینیٹر دلاور خان اورغفور حیدری نے نمائندگی کے لیے چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کو درخواستیں دیدیں۔

ارکان کی نامزدگی اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کیلیے نیا امتحان ہوگا،وہ دو نام انھیں بھجوائیں گے،جس کے بعدکمیٹی تشکیل دی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں