اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریاں قبلہ ایاز دوبارہ چیئرمین تعینات

ڈاکٹر عمیر، پیر ابو الحسن، حسن حسیب الرحمن،مولانا حمید حقانی بھی ممبر تعینات


Numainda Express April 17, 2021
ڈاکٹر عمیر، پیر ابو الحسن، حسن حسیب الرحمن،مولانا حمید حقانی بھی ممبر تعینات۔ فوٹو: فائل

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اسلامی نظریاتی کونسل میں تقرریوں کی منظوری دیدی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ڈاکٹر قبلہ ایاز کو دوبارہ چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل بنانے کی منظوری دیدی جبکہ کراچی یونیورسٹی سے ڈاکٹر عمیر محمود صدیقی اور پیر ابو الحسن محمد شاہ آف بھیرہ شریف کو بطور ممبر تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ محمد حسن حسیب الرحمن اور دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کے مولانا حمیدالحق حقانی بھی ممبر تعینات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت نے علامہ محمد حسین اکبر، سید ضیااللہ شاہ بخاری اور پیرزادہ جنید امین کی بطور ممبر منظوری دیدی ہے۔ حافظ محمد طاہرمحمود اشرفی، مفتی محمد زبیر، سید محمد حبیب عرفانی اور مولانا نسیم علی شاہ بھی ممبر اسلامی نظریاتی کونسل تعینات کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں