کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں رینجرز کی کارروائی کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ ارکان گرفتار
رینجرز نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 9 مبینہ ارکان کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔
سندھ رینجرز کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق رینجرز نے مختلف ذرائع سے ملنے والی اطلاعات پر اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنارس میں ٹارگٹڈ کارروائی کرتے ہوئے 9 ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، حراست میں لئے گئے ملزمان کالعدم تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جن کے قبضے سے مختلف اقسام کے ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ رینجرز نے گرفتار ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
واضح رہے کہ 4 روز قبل ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کی خودکش حملے میں شہادت کے بعد شہر میں ایک بار پھر کالعدم تنظیموں کے ارکان کے خلاف کریک ڈاؤن میں شدت آگئی ہے۔