دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں 9 وکٹوں سے شکست

سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے۔


ویب ڈیسک January 12, 2014
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 جنوری سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔ فوٹو: فائل

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے ہرا کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔

دبئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو اس کا اسکور 7 کھلاڑیوں کے نقصان پر 330 رنز تھا، سرفراز احمد نے 70 جبکہ سعید اجمل نے 7 رنز کے ساتھ اپنی اننگز دوبارہ شروع کی، کچھ ہی دیر میں پاکستان کی آخری امید سرفراز احمد 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، جس کے بعد سعید اجمل نے راحت علی کے مل کر 20 قیمتی رنز جوڑے اور اسکور کو 354 رنز پر پہنچایا، اس موقع پر راحت علی کو لکمل نے ٹھکانے لگایا وہ صرف 8 رنز ہی بناسکے، پاکستان کی آخری وکٹ 359 رنز پر گری اور آؤٹ ہونے والے کھلاڑی سعید اجمل تھے جنہوں نے 21 رنز بنائے، اس طرح پاکستان نے سری لنکا کو ٹیسٹ میں فتح اور سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے لئے 137 رنز کا ہدف دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان مصباح الحق نے 97، یونس خان نے 77 جبکہ سرفراز احمد نے 74 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، سری لنکا کی جانب سے لکمل نے 4 جبکہ پرادیپ، ہیراتھ اور ایرنگا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں سری لنکا نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر ہی حاصل کرلیا، سری لنکا کی جانب سے اوپنرز سلوا اور کرونارتنے نے نصف سنچریاں اسکور کیں اور بالترتیب 58 اور 62 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے واحد کامیابی سعید اجمل نے سلوا کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔

سری لنکا کو پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ایک صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل ہوگئی ہے جبکہ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 جنوری سے شارجہ میں کھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |