چارسدہ میں جائیداد کےتنازع پر مخالفین کی فائرنگ نے 5 افراد جاں بحق

فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کا شاخسانہ ہے تاہم لواحقین کی جانب سے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا گیا، پولیس


ویب ڈیسک January 12, 2014
جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، فوٹو: فائل

ISLAMABAD:

نواحی گاؤں ترنگزئی میں جائیداد کےتنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے تھانہ عمرزئی کی حدود میں واقع گاؤں ترنگزئی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 4 افراد کو ہلاک جبکہ 3 کو زخمی کردیا۔ زخمیوں میں خواتین بھی شامل تھیں، لاشوں اور زخمیوں کو چارسدہ اسپتال لایا گیا جہاں ایک زخمی طبی امداد کی فراہمی کے دوران دم توڑ گیا جبکہ دیگر دونوں زخمیوں کی حالت بھی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ زمین کے تنازعے کی وجہ سے پیش آیا ہے تاہم اب تک لواحقین کی جانب سے کسی کے خلاف مقدمہ درج نہیں کرایا گیا۔


تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں