امیتابھ بچن کوبیٹے ابھیشیک بچن پرفخر

ویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا بلکہ آپ کا دوست بن جاتا ہے، امیتاب بچن


ویب ڈیسک April 17, 2021
فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے جڑے ایک حقیقی واقعے سے متعلق ہے۔

بالی ووڈ کے مایہ نازاداکارامیتابھ بچن کواپنے بیٹے اوراداکارابھیشیک بچن پرفخرہے۔

بالی ووڈ کے بڑے اداکارامیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن نے کافی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے، جن میں سے کچھ کامیاب جب کہ کچھ ناکام رہیں۔ اداکارسے متعلق بالی ووڈ کی یہ ہی آرا کہ ابھیشیک نہ تواچھے اداکارہیں اورنہ ہی برے اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں لیکن فلم انڈسٹری میں اپنے والد کی طرح ان کا ستارہ ویسا نہ چمکا جیسا کہ امید لگائی گئی تھی۔

بالی وڈ اداکارابھیشیک بچن کی چند روز قبل ریلیز ہونے والی فلم 'دی بگ بُل' کو کامیابی ملی، جس میں اداکار کی اداکاری کوپسند کیا جارہا ہے۔ فلم 1990 اور 2000 کے درمیان پیش آنے والے معاشی بحران سے جڑے ایک حقیقی واقعے سے متعلق ہے۔

اس متعلق امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن سے متعلق ٹوئٹ کیا جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہترین میرے بیٹے، مجھے تمہاری کامیابی پرفخرہے، اورویسے بھی جب آپ کا بیٹا آپ کے جوتے پہننے لگے تو وہ بیٹا نہیں رہتا بلکہ آپ کا دوست بن جاتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں