وزیر خزانہ شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلوں سے متعلق اہم پیش رفت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔


ویب ڈیسک April 17, 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف نیب اپیلیں یکم جون کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

شوکت ترین نے رینٹل پاور منصوبے ساہوال اور پیرا غائب ریفرنس میں جلد سماعت کی درخواست دی ہے، جس پر عدالت نے رجسٹرار ہائی کورٹ کو نیب اپیلیں کورونا پالیسی کے مطابق مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

رجسٹرار ہائی کورٹ نے شوکت ترین کے خلاف دو نیب اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کرنے کی کاز لسٹ جاری کردی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

ساہووال رینٹل پاور اور پیرا غائب ریفرنس میں نیب کی شوکت ترین کی بریت کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں، اور عدالت نے شوکت ترین ، پرویز اشرف و دیگر ملزمان کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

نیب نے احتساب عدالت کے جون 2020 کے ملزمان بریت کے دو فیصلوں کو چیلنج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |