ایران کو جوہری ہتھیارحاصل کرنے سے روکنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے اسرائیل

چند روز قبل اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا تھا

چند روز قبل اسرائیل نے ایران کی جوہری تنصیب کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا تھا

اسرائیلی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لیے ہر ممکن حد تک جائیں گے۔


قبرص میں ایک سمت کے دوران سینئر اماراتی عہدیدار سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسرائیلی وزیر خارجہ غابی اشکنازی کا کہنا تھا کہ ملاقات کا مقصد خطے میں خوشحالی اور استحکام قائم کرنے کے لئے مل کر کام کرنا تھا، اس کے علاوہ مشرقی وسطیٰ میں استحکام اور علاقائی امن کے لیے ہم نے ایران سمیت دیگر چیلنجز پر بھی کھل کر گفتگو کی، اسرائیل ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لیے جو ہوسکا وہ کرے گا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایران میں یورینیئم افزودگی کے دوران جوہری پلانٹ میں حادثہ
واضح رہے کہ چند روز قبل ایران کی جوہری تنصیب کو سائبر حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس پر ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے واقعے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس کا بدلہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران نے عالمی پابندیوں کے خاتمے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں جس کا اسرائیل بدلہ لینا چاہتا ہے۔
Load Next Story