جے یوآئی فکابھی نیٹوسپلائی کیخلاف تحریک چلانے کافیصلہ

پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، 13جولائی کو احتجاج کریںگے،مولانا فضل الرحمن


ایکسپریس July 09, 2012
پارلیمنٹ کی توہین کی گئی، 13جولائی کو احتجاج کریںگے،مولانا فضل الرحمن۔ فوٹو ایکسپریس

جمعیت علمائے اسلام (ف)کی مرکزی شوریٰ نے امیر مولانا فضل الرحمن کو نیٹو سپلائی کی بحالی کے خلاف بھرپوراحتجاج کی تجویز دے دی جبکہ دفاع پاکستان کونسل کی جانب سے طنیٹو سپلائی مخالف تحریک میں شمولیت کے لیے باضابطہ رابطہ ہونے پر مرکزی مجلس عاملہ کو فیصلے کا اختیار دے دیاگیا ہے۔

مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں ارکان نے نیٹو سپلائی کے خلاف بھر پور تحریک چلانے پر زور دیاجس سے مولانا فضل الرحمٰن نے بھی اتفاق کیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ اگر دفاع کونسل احتجاج میں شرکت کے حوالے سے جے یو آئی کے ساتھ باضابطہ رابطہ کرے تو اس پر پارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ فیصلہ کرے گی۔اجلاس میں دہری شہریت بل کی بھرپور مخالفت کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔مرکزی مجلس شوریٰ کے اجلاس میںملک کی سیاسی صورتحال،نیٹوسپلائی سے پیدا صورتحال،دہری رکنیت،آئندہ عام انتخابات اور مذہبی جماعتوں کے اتحاد کے حوالے سے غورو خوص کیا گیا

اجلاس آج بھی جاری رہے گاجس کے بعد فیصلوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی قائد مولانا فضل الرحمان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نیٹوسپلائی بحال کرکے پارلیمنٹ کی توہین اور ملک وقوم کی تذلیل کی ہے،اس فیصلے سے امریکا اوراس کے اتحادی تو خوش ہیںلیکن قوم میں شدید اضطراب ہے۔حکومت نے پارلیمنٹ میں موجود قوم کے نمائندوں کے متفقہ فیصلوں کو پائوں تلے روندا ہے ، پارلیمنٹ کی بالادستی کا نعرہ لگانے والے پارلیمنٹ کے فیصلے کو بالائے طاق رکھ کر فیصلے کررہے ہیں،امریکا نے معافی نہیں مانگی صرف افسوس کیا ہے ۔

نیٹو سپلائی کی بحالی کے دوسر ے دن نیٹو کی افواج نے ڈرون حملوں کے ذریعے ارباب اقتدار کو سلامی دی ہے ،پارلیمنٹ کے فیصلوں کے بعد ڈرون گرانا حکومت کی ذمے داری بنتی ہے،ڈرون گرانے سے حکومت کو کس نے منع کیا ہے، جے یو آئی قوم کو صحیح صورتحال سے آگاہ کرنے کے لیے بھرپور احتجاج بھی کرے گی۔دریں اثناء آئی این پی کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے جے یو آئی کے مرکزی سالار عبدالرزاق عابد لاکھو، ڈاکٹر اے جی انصاری ، جاوید انور چنہ، نور خان اوربقامحمد چھجن کی قیادت میں ملنے والے وفدسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیٹو سپلائی کی بحالی پارلیمنٹ کی توہین ہے ،13جولائی کو ملک بھرمیںنیٹوسپلائی کی بحالی کے خلاف احتجاج کیا جائے گا حکمران ملک کی عزت اور وقار مجروح کرنے میںمصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔