لوکل گورنمنٹ آرڈیننس عوام کی خواہشات کے مطابق ہے

مشاورت سے جاری آرڈیننس کو جلد سندھ اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا، شیخ افضل.


Numainda Express September 09, 2012
مشاورت سے جاری آرڈیننس کو جلد سندھ اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا، شیخ افضل

صوبائی وزیر ماحولیات شیخ افضل خالد عمرنے کہا ہے کہ سندھ پیپلز لوکل گورنمنٹ آرڈیننس صوبے کے عوام کی خواہشات کے عین مطابق ہے۔

جس میں اختیارات نچلی سطح پر منتقل ہوئے ہیں۔اے پی ایم ایس او حیدرآباد سیکٹر کے تحت منعقدہ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں ان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی مشاورت اور کافی سوچ بچار کے بعد لوکل گورنمنٹ آرڈیننس جاری کیا گیا ہے اور اسے بہت جلد سندھ اسمبلی سے پاس کروایا جائے گا۔

ملکی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی جمہوری حکومت نے لوکل گورنمنٹ آرڈینس جاری کیا جو خوش آئند عمل ہے، اس سے قبل نافذ کیے گئے قانون ڈکٹیٹر دور کے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ قوم پرست ہر اچھی چیز پر تنقیدکرتے ہیں۔

یہ کونسلر کی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے لیکن دعوے بلندکرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی خصوصی ہدایت پر انٹر کے طالبعلموںکے لیے ماڈل پری انٹری ٹیسٹ کا انعقادکیا گیا ہے۔ قبل ازیں شیخ افضل نے رکن سندھ اسمبلی اکرم عادل کے ہمراہ امتحان گاہ کا دورہ بھی کیا۔ ماڈل پری انٹری ٹیسٹ میں سندھ کے مختلف اضلاع کے 13 سو زائد طلبہ و طالبات نے شرکت کی ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |