عمران عباس کی ترکی میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو مقبول

عمران عباس اس وقت ترکی میں پاکستان اور ترکی کے مابین فروغ پزیر دوستی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کررہے ہیں


ویب ڈیسک April 17, 2021
ویڈیو کی ہدایات عمران عباس نے خود دی ہیں فوٹواسکرین گریب

اداکار عمران عباس نے رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی ہے جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا جارہا ہے۔

عمران عباس نے انسٹاگرام پر بتایا کہ اس ویڈیو کی ہدایات انہوں نے خود دی ہیں اور یہ ان کے یوٹیوب چینل کی پہلی ویڈیو ہے۔ اس ویڈیو کی عکاسی ترکی میں کی گئی ہے۔ جب کہ قصیدہ بردہ شریف بھی انہوں نے اپنی آواز میں ریکارڈ کیا ہے۔ ویڈیو کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ اب وہ اپنے مداحوں کی حمایت اور سپورٹ کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عاطف اسلم کی آوازمیں درود و سلام 'سلام عاجزانہ' پیش کردیا گیا

یہ ویڈیو ترکی کے شہر استنبول کی خوبصورت گلیوں میں فلمبند کی گئی ہے۔ جہاں عمران عباس اس وقت پاکستان اور ترکی کے مابین فروغ پزیر دوستی کے نمائندے کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم نے بھی رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں سلام عاجزانہ پیش کیا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

[ytembed videoid="NP_VkHYuv6U"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں