شبلی فراز اور شوکت ترین نے وزیر کے عہدے کا حلف اٹھالیا

شوکت ترین کو وزیر خزانہ اور شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے


ویب ڈیسک April 17, 2021
شوکت ترین کو وزیر خزانہ اور شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے - فوٹو: پی آئی ڈی

شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزرا کی حلف برداری کی تقریب ہوئی، جس میں کابینہ میں شامل ہونے والے شوکت ترین اور شبلی فراز سے صدر مملکت عارف علوی نے حلف لیا۔

شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ

دوسری جانب وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ عمرایوب سے پیٹرولیم اور حماد اظہر سے وزارت خزانہ کا اضافی چارج واپس لینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق شوکت ترین وفاقی وزیر برائے خزانہ اور محصولات ہوں گے، حماد اظہر وزیر توانائی، عمرایوب وزیر اقتصادی امور مقرر کردیے گئے ہیں۔ فواد چوہدری وزیراطلاعات اور شبلی فراز وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی ہوں گے۔ خسرو بختیار وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار مقرر ہوگئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا،اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا، جب کہ وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں