مصر میں توپ سے گولہ داغ کر سحر و افطار کے اعلان کی منفرد روایت بحال

صلاح الدین ایوبی کے دور سے گولہ داغ کر سحر و افطار کے اوقات کا اعلان کیا جاتا تھا تاہم 30 سال سے یہ خراب تھی


ویب ڈیسک April 17, 2021
30 سال سے یہ توپ خراب تھی تاہم اب مرمت کردی گئی ہے، فوٹو: ٹوئٹر

مصر میں روزہ داروں کو سحر اور افطار کے وقت سے آگاہ رکھنے کے لیے توپ کا استعمال صلاح الدین ایوبی کے دور سے کیا جاتا رہا ہے تاہم 30 سال سے یہ روایت توپ کی خرابی کے باعث دم توڑ گئی تھی جو اب دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر میں صلاح الدین ایوبی قلعے میں ایک توپ نصب ہے جس کے ذریعے 1467 سے سحری اور افطاری کے اوقات میں گولہ داغا جاتا تھا جس کی آواز سن کر روزہ دار سحر و افطار کیا کرتے تھے تاہم 30 سال یہ توپ خراب پڑی تھی جس کی مرمت کردی گئی ہے۔

مصر کی یہ تاریخی توپ سحر و افطار کے پرانے طریقوں کو زندہ رکھنے کی ایک علامت ہے۔ اسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دوبارہ تیار کیا گیا ہے۔گولہ داغے جانے کے وقت توپ سے سحری اور افطاری کے وقت دور تک دیکھی جانے والی شعائیں نکلتی ہیں۔

اس توپ کے حوالے سے دوسری روایت یہ بھی ہے کہ یہ توپ خدیوی اسماعیل کے سپاہیوں نے رکھی تھی اور وہ اسے مشقوں کے لیے استعمال کرتے تھے تاہم اس توپ کی تاریخی حیثیت کوئی بھی ہو اہم بات یہ ہے کہ ایک منفرد روایت نے دوبارہ جنم لیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں