امریکا میں ہوٹل سے دو خواجہ سراؤں کی گولیاں لگی لاشیں برآمد

پولیس نے 21 اور 33 سالہ افراد کو قتل کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے


ویب ڈیسک April 17, 2021
پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے، فوٹو: فائل

QUETTA: امریکا میں 29 اور 35 سالہ دو خواجہ سراؤں کو الگ الگ ہوٹلز کے کمروں میں گولیاں مار کر قتل کردیا گیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست شمالی کیرولینا کے الگ الگ ہوٹلز کے کمروں میں دو خواجہ سرا مردہ حالت میں پائے گئے۔ دونوں کو گولیاں مارکر قتل کیا گیا تھا۔

پولیس نے خواجہ سراؤں کے قتل کے الزام میں دو افراد کو حراست میں لے لیا جن کی عمریں 21 اور 33 سال بتائی جا رہی ہیں۔ دونوں قتل کے درمیان گہرا تعلق پایا جاتا ہے تاہم اس حوالے سے ابھی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے۔

پولیس نے امکان ظاہر کیا ہے کہ معاملہ رقم کا تنازع لگتا ہے۔ دونوں خواجہ سرا جسم فروش تھے اور قتل والے دن بھی کسی سے سے ملنے آئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔