عراقی دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے سے 9 افراد ہلاک متعدد زخمی

دھماکااس وقت ہوا جب فوج میں شامل ہونےکےخواہشمند درخواستیں جمع کرانے کے بعد واپس جانےکےلئےبس کا انتظار کررہے تھے۔

4 روز قبل بھی بغداد میں فوج میں بھرتی کے لیے آئے ہوئے افراد کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا ۔فوٹو: فائل

عراق کے دارالحکومت میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔



غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وسطی بغداد میں قائم ایک بس اسٹاپ اور ٹیکسی اسٹینڈ کے درمیان کھڑی بارود سے بھری گاڑی کو اس وقت اڑایا گیا جب عراقی فوج میں شامل ہونے کے خواہشمند نوجوان درخواستیں جمع کرانے کے بعد اپنے گھروں کو جانے کے لئے متعلقہ بس کا انتظار کررہے تھے۔ طبی عملے نے دھماکے کے نتیجے میں 9 افراد کی ہلاکت جبکہ 12 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔


واضح رہے کہ 4 روز قبل بھی بغداد میں فوج میں بھرتی کے لیے آئے ہوئے افراد کو خود کش حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے نتیجے میں 25 افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔


Load Next Story