کالعدم ٹی ایل پی کے 28 کارکنوں کو جیل بھیج دیا گیا
ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے کالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکنوں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی کی انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت کے روبرو کالعدم تحریک لبیک کے 28 کارکنوں کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا گیا۔ عدالت نے تمام ملزمان کو 5 مئی تک عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
واضح رہے کہ ملزموں کو 14 اپریل کو کھاردار پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ملزمان پر کار سرکار میں مداخلت، جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔